پنجاب حکومت نے وفاق کو گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کر دی

پنجاب حکومت نے وفاق کو گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کر دی

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے وفاق کو گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے وفاق سے اعلی سطح پر رابطہ کیا ہے جس میں پنجاب حکومت نے گندم کی صورت حال پر وفاق کو اعتماد میں لیا گیا پنجاب حکومت کے ذمہ داران نے یہ تجویز دی ہے کہ وفاق گندم ملک سے باہر بھیجنے کی بجائے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے کیونکہ گندم ملک کے باہر بھجوانے کے بعد حکومت کو دوگنے نرخوں پر خریدنا پڑتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گندم کے ذخائر تسلی بخش ہیں لیکن برآمد سے صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔
پنجاب حکومت/درخواست

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...