اخبارات سے معلوم ہوا کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کا آڈٹ نہیں ہوگا:چیف جسٹس

اخبارات سے معلوم ہوا کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کا آڈٹ نہیں ہوگا:چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے آئی بی کے خفیہ فنڈز کیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اخبارات سے پتا چلا ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسیز کا آڈٹ نہیں ہو گا ،گزشتہ روز فنانس بل میں بھی یہ بات کہی گئی ہے ۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے بھی یہ سنا ہے میرے پاس ابھی فنانس بل کی کاپی موجود نہیں ہے ،آڈیٹر جنرل کا یہ صوابدیدی اختیار ہے کہ نیشنل سیکورٹی کے اداروں کا جزوی آڈٹ کر سکتاہے اس میں متعلقہ اداروں کی طرف سے زبانی طور پر بتا دیا جاتا ہے ان کی رسید نہیں ہوتی۔


آئی بی فنڈز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...