ہائیرایجوکیشن کمشن کیلئے 57ارب مختص کرنا مستحسن ہے: ڈاکٹرمجاہد کامران

لاہور (لیڈی رپورٹر): وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ان کے دل و دماغ کو متاثر کر رہا ہے وہ شیخ زاید اسلامک سنٹر نیو کیمپس کے قریب سنٹر فارکلینیکل سائیکالوجی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ نفسیات دان لوگوں کے ذہنی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 57 ارب روپے مختص کرنے کے حکومتی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن