پشاور (اے پی اے+ آن لائن) چارسدہ اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سکولوں کو تباہ کردیا۔ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے لڑکیوں کے سکول اور سرکاری ٹیوب ویل کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ دھماکے سے سکول کے ایک بڑے حصہ کو نقصان پہنچا اور فرنیچر راکھ کے ڈھیر میں بدل گیا۔ چارسدہ میں بھی ایک سکول میں دھماکہ کیا گیا جس سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ آن لائن کے مطابق پشاور کے علاقہ توحید حیدر آباد میں گھر کے باہر دھماکہ ہوا جس سے گھر کی دیواروں اور قریبی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مقامی تاجر سخی نوروز کے گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
سکول/ دھماکہ
چارسدہ: مہمند ایجنسی میں 2 سکول تباہ، پشاور میں دھماکہ، کئی عمارتوں کو نقصان
Jun 29, 2014