لاہور (خبر نگار) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہوٹلوں میں کھانا سرعام‘ تندوروں پر نان‘ پکوڑے‘ سموسے اور کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت ہو رہی ہیں۔ پولیس اور حکمران پارٹی کے کارکنوں کے زیر سایہ یہ کالا دھندا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب ڈی سی او اور علماء کونسل سے اپیل کی ہے کہ ایسے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرایا جائے۔