کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، کرپشن کرکےکسی کو بھاگنے نہیں دینگے: ممتاز بھٹو

Jun 29, 2015

ٹھٹھہ(آئی این پی) مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں ہزاروں افراد کی موت کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہے ملک کے مرکزی شہر کراچی میں گرمی کے باعث عوام کا مرنا حکومت کیلئے شرم کی بات ہے۔ ٹھٹھہ میں مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہو چکی، نام نہاد سیاستدان کرپشن کر کے ملک سے بھاگنے لگے ہیں لیکن ان کو بھاگنے نہیں دیا جا ئے گا اور ان کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ سندھ میں بدترین کرپشن سے سندھی عوام کو بھوک اور بدحالی میں دھکیل دیا گیا۔

مزیدخبریں