دہشت گردی : وزارت داخلہ نے 26 کروڑ 33 لاکھ روپے اضافی بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد (آن لائن) دہشت گردی کے خلاف جنگ اور موثر سکیورٹی اقدامات کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ نے 26 کروڑ 33 لاکھ روپے کا اضافی بجٹ مانگ لیا ۔ وزارت داخلہ نے اضافی رقم ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی درخواست پر ما نگی ہے جس میں ایف آئی اے نے درخواست کی ہے کہ انہیں نئی گاڑیوں کی خریداری ، عملے کی یونیفارم ، تربیت ،تحقیقات کے لئے اخراجات بڑھ جائیں گے ۔ ہتھیاروں کی بھی شدید کمی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حکومت سے جدید ہتھیاروں کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ ایف آئی اے کے پاس اس وقت 45 ہزار جی تھری رائفلز ، ایک لاکھ ایس ایم جی اور دیگر اسلحہ موجود ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی تمام تر ضرورت کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے خلا ف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
اضافی بجٹ

ای پیپر دی نیشن