زرداری، رحمن ملک کے کہنے پر بریگیڈئر(ر) امتیاز سے لین دین کرکے متحدہ پر جناح پور کا الزام واپس لیا گیا: ذوالفقار مرزا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بریگیڈئر (ر) امتیاز سے لین دین کرکے ایم کیو ایم پر سے جناح پور کا الزام واپس لیا گیا اور آصف زرداری اور رحمان ملک کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایم کیو ایم محب وطن ہو، الزامات کسی وجہ کے بغیر نہیں لگتے۔ 5 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے۔ کینیڈا نے بھی ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ الطاف ہی نہیں پوری ایم کیو ایم ”را“ کیلئے کام کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم پر پابندی لگا دینی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...