ابوجا (اے ایف پی+ اے این این) نائیجیریا کی شمالی مشرقی ریاست بورنو میں 3 خود کش دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ دو خواتین خود کش حملہ آوروں نے ایک ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے جب انہیں روکا تو خواتین نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے میدوغوری کے سرکاری ہسپتال نے تصدیق کی کہ وہاں تفتیشی اور 6 زخمیوں کو لایا گیا ایک بمبار نے جزام کاعلاج کرنے والے ہسپتال کے قریب اڑا لیاجس سے 7افراد مارے گئے۔ چاڈ میں2 خود حملوں کے بعد تقریباً 60 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
نائیجیریا
نائیجریا : تین خودکش حملے دس افراد ہلاک سولہ زخمی چاڈ میں آپریشن ساٹھ گرفتار
Jun 29, 2015