حکومت 2 سے 3 ماہ میں جاسکتی ہے، فوج نہیں آئے گی، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے: شیخ رشید

Jun 29, 2015

راولپنڈی(آئی اےن پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے‘ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے‘ پیپلز پارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلئے انہیں ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے‘ پیپلز پارٹی والوں کیلئے بلاول ایک امید ہیں اور انہیں خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں لانا ایک اچھا فیصلہ ہو گا ‘ پیپلز پارٹی کے کئی لوگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لےگ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
شیخ رشید

مزیدخبریں