ویانا (اے ایف پی) ایران میں قید امریکی شہری کے خاندان نے ایران سے جاری مذاکرات کے ذریعے اپنے پیارے کو رہائی دلانے کی اپیل کی ہے۔ امریکی میرین امیر حکمتی کو 2011ءکو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی دادی سے ملنے ایران گیا تھا۔ امیر حکمتی کی بہن سارا حکمتی کے کمسن بیٹے نے کہا کہ میں سپرمین اور بیٹ مین کے ساتھ جاکر ایرانی جیل سے اپنے ماموں کو واپس امریکہ لاﺅنگا۔ بہن سارا حکمتی نے بتایا اب ہم تھک چکے ہیں امیر حکمتی کے والد انتہائی علیل ہیں۔ امیر حکمتی کو ابتدائی طورپر مخبری کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تاہم اعلیٰ عدلیہ نے بعدازاں ان کی سزا 10 سال قید میں تبدیل کردی۔ امیر حکمتی کے علاوہ عیسائی پادری سعید عبیدینی، واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسن ریزائیان اور ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ رابرٹ لیونسن بھی ایران کی حراست میں ہیں۔ سارہ حکمتی اور ان کے شوہر رامی کردی ویانا پہنچے ہیں اور عالمی طاقتوں اور ایران میں جاری مذاکرات کی ڈیڈ لائن کے اختتام تک یہیں رکیں گے تاکہ مذاکرات کے دوران امیر حکمتی کی رہائی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جاسکے۔
امیر حکمتی
ایران سے مذاکرات میں امریکی شہری امیر حکمتی کی رہائی پر بھی بات کی جائے : اہلخانہ
Jun 29, 2015