کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان بلاول ہاﺅس اعجاز درانی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی افطار پارٹی پر دھرنوں اور ہڑتالوں کی سیاست کرنیوالے بھیگی بلی کیوں بن گئے؟ جنرل ضیاءکے دور میں ستار افغانی کو کراچی کا میئر بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی افطار پارٹی پر آسمان سر پر اٹھانے والے نعشوں پر سیاست کرکے گھروں کو لوٹ گئے۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں نسل پرستوں کے علاوہ جماعت اسلامی والوں نے سب سے زیادہ حکومت کے مزے لوٹے ہیں۔ ضیاءکے دور میں جماعت اسلامی کراچی کے سیاہ اور سفید کی مالک تھی۔ جماعت اسلامی پہلے ڈکٹیٹر اور اب کرکٹر کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔ جماعت اسلامی پی پی کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ دریں اثناءایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سراج الحق کراچی کے غم میں دُبلے نہ ہوں۔ سراج الحق بتائیں 7سال تک جماعت اسلامی نے خیبر پی کے عوام کو کیا دیا؟ کیا جماعت اسلامی اور تحریک انصاف خیبر پی میں دہشت گردی کا خاتمہ کرپائیں؟ اور دودھ کی نہریں بہا دیں؟ کیا خیبر پی کے تاجر، صنعتکار، دکاندار، ڈاکٹر محفوظ ہیں؟
ترجمان بلاول ہاﺅس