فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو ناچاقی پر خاتون نے میکے آکر کم سن بیٹے اور بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے قاتل ماں کو حراست میں لیکر چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ چک نمبر253 ر۔ ب بڑا جہانگیر کلاں کی رہائشی سلمیٰ کا اپنے خاوند عبد الشکور کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اس بناءپر سلمیٰ اپنے میکے اپنے گھر چک نمبر 253 ر۔ ب جہانگیر کلاں بچوں کو لے کر آ گئی جہاں پر سلمیٰ نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار کرکے اپنے سات سالہ بیٹے مبشر اور چھ سالہ بیٹی مافیہ کو موت کی نیند سلا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعشیں قبصے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ ڈجکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھی۔
بیٹے بیٹی کو قتل کردیا