نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے کاکروچ روبوٹ تیار کرلیا۔ کہتے ہیں کہ یہ روبوٹ سرچ، ریسکیو مشن اور ماحولیاتی مانیٹرنگ کے لیے استعمال ہوگا۔ لال بیگ رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے اپنی جسمانی بناوٹ کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین نے کاکروچ روبوٹ تیار کیاہے۔