اسلام آباد (آن لائن) پشاور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر ایک ہی روز منانے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ نیا چاند 29 رمضان کو نظر آئے گا عید 18 جولائی کو ہو سکتی ہے اور پوپلزئی کے مطابق بھی عیدالفطر 18 جولائی کو ہونے کا امکان ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک روز قبل رمضان المبارک کی ابتداء کر چکے ہیں اور 29 رمضان کو ان کے 30 روزے پورے ہوجائیں گے اور یوں وہ 18 جولائی کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر سکتے ہیں ۔