سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر محنت اشرف سوہنا نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ آج سہ پہر پریس کانفرنس میں ضلعی صدر اوکاڑہ اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ ان سے رابطہ کیا گیا کہ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں ’’گھس بیٹھئے‘‘ کے خلاف پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ آئندہ دو تین دن میں اگلے لائحہ عمل اور اگلی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ اشرف سوہنا اور میاں منظور وٹو کے درمیان اختلافات منظور وٹو کے پارٹی کو جوائن کرنے کے دن سے شروع ہو گئے تھے۔ اشرف سوہنا آصف زرداری کے سامنے وٹو کی موجودگی میں اختلافات کا کھل کر اظہار بھی کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...