تاپئی (نیٹ نیوز/ بی بی سی) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے نواح میں موجود تفریحی پارک میں آگ لگنے اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 500 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ڈسٹرکٹ بالی میں واقع نیو تائی پے شہر کے فارموسا واٹر پارک میں ’کلر پلے‘ کے دوران پیش آیا۔ فوٹیج میں لوگوں کو خوف و ہراس کے عالم میں چیختے چلاتے ادھر ادھر بھاگتے جبکہ امدادی کارکنوں کو زخمیوں کو سٹریچر پر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس آتشزدگی میں 180 سے زیادہ افراد بری طرح جھلس گئے ہیں بعض لوگوں کی سانس کے ساتھ وہ پاؤڈر چلا گیا ہے جسے آگ کا بڑا ذریعہ بتایا جا رہا ہے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاید ریگن پائوڈر کے سپرے کے دوران لگ لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 80 سے زائد افراد کو شدید زخمی ہیں۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شب کو پیش آیا اس وقت صدر سٹیج کے قریب اس وقت تقریبا ایک ہزار آدمی تھے۔ کچھ افراد 40 فیصد تک جھلس گئے ہیں۔ آگ بجھانے والے عملے کے ترجمان نے بتایا 83 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ 132 کو معمولی نوعیت کے زخمی آئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے قبل ایک پاؤڈر نما چیز ہوا میں پھیلی تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ شدید گرمی کے باعث شہر کے لوگ بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کرتے ہیں۔ شہر میں درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے واٹر پارکس کا رخ کیا۔ آگ لگنے کے بعد شہری انتظامیہ نے فوری طور پر پارک بند کرنے کا حکم دے دیا۔