زمینوں پر قبضے کا بڑا حصہ اعلیٰ شخصیت کو دبئی بھیجا جاتا تھا: کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف کا انکشاف

Jun 29, 2015

کراچی (صباح نیوز) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ذوالفقار بھٹو لا کالج کی اراضی پر سرفراز مرچنٹ گروپ نے چائنہ کٹنگ کی۔ زمینوں کے قبضے کی رقم کا بڑا حصہ اعلیٰ سیاسی شخصیت کو دبئی بھیجا جاتا تھا۔ کراچی ملیر سے گرفتار ہونیوالے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ رقم کی منتقلی کا کام اسکا بھائی اسرار کرتا تھا۔ ملزم کے انکشافات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عاطف کے بھائی اسرار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں