بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر لازمی، وزارت داخلہ نے پالیسی تیار کرلی

Jun 29, 2015

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیار کرلی۔ بلٹ پروف گاڑی کے این او سی کیلئے درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دیدیا گیا۔ پالیسی حتمی منظوری کیلئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو بھیج دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے متن میں کہا گیا ہے کہ این او سی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد جاری کیا جائیگا۔ درخواست دہندہ کو 6ماہ کی بینک اکائونٹ کی تفصیلات بھی وزارت داخلہ کو جمع کرانا ہوں گی۔ بلٹ پروف گاڑیوں کے سٹینڈرڈ کے تحت این او سی کی فیس ایک سے تین لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں