چینی آبدوز کا پاکستانی بندرگاہ آنا بڑی گیم کا آغاز ہے: سربراہ بھارتی بحریہ

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی بحریہ نے چینی آبدوز کے پاکستانی بندر گاہ پر آنے کے واقعہ کو بڑی گیم کا آغاز قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بحریہ کے چیف ایڈمرل آر کے دھون کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ نے چینی آبدوز کی نقل و حرکت پر ہر منٹ کی مانیٹرنگ کی ہے۔ ’’انڈیا ٹو ڈے ‘‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی انتہائی جدید آبدوز بحیرہ عرب میں بھارت کے جنوبی سمندری راستے سے گزرتی ہوئی کراچی بندرگاہ پہنچی جو سکیورٹی حکام کے لئے پریشان کن امر ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی بحریہ کیلئے یہ بڑا الرٹ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ایٹمی تاہم جدید ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں سے لیس چینی آبدوز پر عملے کے 65 ارکان سوار تھے۔ بھارتی میڈیا میں اس بات پر بے چینی پائی جاتی ہے کہ چین پاکستان کو آنے والے برسوں میں یوآن کلاس کی آٹھ آبدوزیں فراہم کرنے جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...