سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں موجود‘ نقل و حرکت خفیہ رکھی جارہی ہے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کریگی۔ ٹیم کی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ٹیم مزید دو گرفتار ملزموں سید محسن علی اور خالد شمیم سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے لیکن اسکے پاس اسکا مینڈیٹ نہیں ہے۔ ٹیم کو پاکستانی حکام کی طرف سے اب تک کی جانے والی تفتیش پر بھی بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی نقل وحرکت خفیہ رکھی جا رہی ہے۔ یادرہے عمران فاروق قتل کیس میں اب تک تین گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے معظم علی کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ کے ویزے فراہم کرنے، وہاں تعلیمی ادارے میں داخلہ دلوانے اور رقم دینے کے الزامات ہیں۔ معظم علی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خالد شمیم اور محسن علی کو ایف سی نے چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا خالد شمیم اور محسن علی پر لندن جا کر عمران فاروق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...