فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور راوی روڈ کے ایریا میں واقع بس سٹاپوں سے سائبان اور کرسیاں غائب ہوگئیں، نامعلوم افراد چھتیں بھی چوری کر لے گئے، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ایل ٹی سی بسوں کے لئے سٹاپ بنائے تھے، وہاں پر مسافروں کے لئے بیٹھنے کیلئے جگہ بنائی گئی لیکن نامعلوم افراد نے ان سٹاپوں سے سائبان اور کرسیاں علاوہ دیگر سامان بھی لے گئے، مسافر بسوں کے انتظار کے لئے کھلے عام گرمی کی شدت میں کھڑے ہو کرانتظار کرتے ہیں۔