خواتین لباس کے انتخاب میں فیشن کے ساتھ اپنی اقدار کا بھی خیال رکھیں، بیگم نصرت خضرحیات

لاہور (خبرنگار) خواتین فیشن اپناتے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں گے کہ وہ ہماری دینی و اخلاقی اقدار سے متصادم نہ ہو، لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، خواتین سوچ سمجھ کر اس کا انتخاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات نے فیشن پاکستان لائونج منی مارکیٹ گلبرگ میں خواتین کے ملبوسات کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر بیت المال کی اہلیہ مسز ہارون سلطان، مسز ماریہ حبیب، مسز باسط بخاری، مسز اعجاز منیر، مسز حامد یعقوب، مسز خالد مسعود، مسز ثوبیہ عابد، مسز ثوبیہ وسیم، مسز ڈاکٹر عامر، مسز سعید واہلہ اور مسز ثمرہ علی طاہر بھی موجود تھیں۔ مسز نصرت خضرحیات نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ عید کولیکشن کے حوالے سے اس نمائش میں ہر عمر کی خاتون کی پسند نہ پسند کا خیال رکھتے ہوئے کپڑے ڈیزائن کئے گئے ہیں بلکہ مشرقی اقدار کا خاص طور پر خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی پر بھی بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن