آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ملک میں امن کی ضمانت ہے: افضل کھوکھر

Jun 29, 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی پاکستان میں امن کی ضمانت ہے ۔ تحفظ پاکستان ایکٹ کے دائرے میں توسیع کے ذریعے ایف آئی اے کے ملزم کو 90 روز تحویل میں رکھنے سے نہ صرف جرائم میں کمی بلکہ ترمیم منی لانڈرنگ کی تفتیش اور دہشت گردی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے والے افراد سے پوچھ گچھ میں معاون ثابت ہوگی۔ حکومت خسارے میں رہنے والے اداروں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے ۔ بجلی کا شعبہ معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہے ،ٹیکس جرائم پر قابو پائیں گے ۔ نیب ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ ادارے کے قیام کا مقصد بدعنوانی کے خلاف جنگ اور معاشرے سے اس برائی کا خاتمہ کرنا ہے ۔ بجلی بحران کی آڑ میں قدرتی گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں پر سیاست مخالفین کا اوچھا ہتھکنڈا ہے ۔

مزیدخبریں