اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کے لئے وزیر داخلہ کو ارسال کی تھی جس میں 5 تا 8 جولائی (منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ) چار چھٹیاں تجویز کی گئی تھیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عیدالفطر کی چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر پر 5سے 8جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔ عید کی تعطیلات منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ تک ہوں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات کے باعث مجموعی طور پر چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی۔