’’عید کے بعد حکومت کیخلاف مہم‘‘ بلاول نے 2 جولائی کو پارٹی رہنمائوں کا اجلاس بلالیا

Jun 29, 2016

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی نے عیدالفطر کے بعد حکومت کیخلاف مہم تیز کرنے اور احتجاج سڑکوں پر لانے کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس سلسلہ میں سنٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پی کے، سندھ کی تنظیموں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ممبران، سینئر رہنمائوں کو 2 جولائی کو بلاول ہائوس کراچی طلب کر لیا جبکہ گلگت بلتستان اور فاٹا کی تنظیم کے عہدیداران کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ناقدین کو ’’یقین‘‘ ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ماں نوازشریف کا ساتھ نبھائیں گے اور موجودہ بحران سے بھی نکال دیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے قریب رہنمائوں کا اب بھی کہنا ہے کہ اب ’’قیادت‘‘ بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

مزیدخبریں