ہنگو (آئی این پی) ہنگو کی مقامی عدالت نے وطن عزیز سے غداری کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تحصیل کونسلر کربوغہ شریف حافظ سلطان محمد نے تھانہ دوآبہ میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج ون کی عدالت نے کیس سماعت کا فیصلہ سنا دیا۔