چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے،فاروق ستار

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے اغوا پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا پر افسوس کا اظہار کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو ایم کیو ایم کی طرف سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگی۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام اورریاست کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...