سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مستردکردی

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام تیسری بار ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد معاملے کو دیکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن