سٹیل ملز ملازمین کو عید پر دو ماہ کی تنخواہ ملے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے عید کے موقع پر دو ماہ کی تنخواہوں کی منظوری دیدی۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوا۔ نجکاری ڈویژن کی تجویز پر دو ماہ کی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی جبکہ وزارت پانی و بجلی کی تجویز پر ای سی سی نے سی پی پی اے اور میسرز روئچ کے درمیان معاہدے اور ایف کے پی سی ایل اور ڈیوس انجنیئرنگ کے درمیان نظر ثانی شدہ ادائیگی کی منظوری دی، اس سے آر ایل این جی کے ذریعے آئی پی پیز کو گیس سپلائرز کو ادائیگیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔ ای سی سی نے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی تجویز پر انٹی نارکوٹکس فورس کی انسداد منشیات صلاحیتوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کی طرف سے عطیہ کئے گئے سکیننگ آلات کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے دیا وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اس طر ح کے تمام معاملات میں مستقبل میں بھی پہلے سے ہی استثنیٰ منظور کیا جاتا ہے اقتصادی امور ڈویژن کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اس حوالے سے سرکلر جاری کردے۔ ای سی سی نے سرکاری شعبے میں آر ایل این جی پر چلنے والے پاور پراجیکٹس کیلئے گیس کی درآمد کے حوالے سے عملدرآمد ڈرافٹ اگریمنٹ کی بھی منظوری دی۔ وزارت پانی و بجلی کی تجویز پر غورو خوض کے بعد پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کیلئے ٹرم فنانس کی سہولت کے حوالے سے ای سی سی نے ادائیگیوں کے دورانیے کو پانچ سال کیلئے پندرہ ماہ بڑھانے کی منظوری دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...