9 سالہ بچی کو بدکاری پر مجبور کرنے والے 3 افراد کی سزا کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے نوسالہ بچی کو بدکاری پر مجبورکرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا پانے والے ایک خاتون سمیت تین افراد کی سزا کیخلاف دائر اپیل خارج کردی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی شریعت اپیلٹ بنچ نے سماعت کی۔ یادرہے کہ بٹ خیلہ کے عزیز نامی شخص نے خلیمہ نامی خاتون سے شادی کی اور بچی کی پیدائش کے بعد اس کو طلاق دے کردوسری شادی رچائی کچھ عرصہ بعد اسے بھی چھوڑ دیا، عزیز نے بعدازاں ایک دوست کی ایما پر خوشبو نامی اپنی بیٹی صفیہ نامی خاتون کو پندرہ ہزار روپے میں فروخت کیا جس نے معصوم بچی کو غلط کاری پر لگادیا تھا تاہم پولیس نے ایک چھاپے کے دوران نوسالہ بچی کو برآمد کیا اور پوچھ گچھ پرحقائق معلوم کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...