اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہتر معاشی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کے نتیجے میں معیشت بتدریج بحال ہو رہی ہے۔ تاہم اصلاحات پر عمل جاری رہنا ضروری ہے۔ پاکستان کے لئے 501 ملین ڈالر قرضہ کی قسط کی منظوری دینے کے بعد بورڈ نے بیان میں کہا کہ حکومت مالیاتی اہداف کے حصول کی راستے پر گامزن ہے۔ اور 2016-17 ء میں بتدریج مالی استحکام کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ جس کا خیرمقدم ہونا چاہئے۔ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے 6.01 بلین ڈالر قرضہ لے چکا ہے۔