امریکہ میں داخلے کے لئے سوشل میڈیا پروفائل جمع کروانے کی تجویز

Jun 29, 2016

واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ میں داخلی سکیورٹی کے محکمے کی ایک تجویز کے مطابق ویزا کے بغیر داخلے کے متمنی افراد کو کہا جائے گا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کے پروفائل کی تفصیل جمع کروائیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کی تجویز اگر منظور ہو جاتی ہے تو ویزے کی درخواست کے فارم میں لوگوں کو کہا جائے گا کہ وہ بتائیں کہ وہ کون سا سوشل نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور ان کے یوزر نیم کیا ہیں۔ تاہم اس قسم کی معلومات بتانا لازمی نہیں ہو گا۔ یہ تبدیلیاں ایسٹا اور فارم I-94W کی درخواست کے فارم میں آ سکتی ہیں۔ یہ تجویز کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) جو کہ ڈی ایچ ایس کا حصہ ہے، نے گذشتہ جمعرات وفاقی رجسٹر میں ڈالی تھیں۔ تجویز کے مطابق سفر کرنے والوں کی معلومات ان کے متعلق جاننے کے لیے اور ان سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

مزیدخبریں