فلوریڈا میں زیکا وائرس والے بچے کی پیدائش کا پہلا کیس سامنے آ گیا

Jun 29, 2016

میامی (اے ایف پی) امریکی ریاست فلوریڈا میں زیکا وائرس کے ساتھ پیدا ہونیوالا پہلا نومولود سامنے آ گیا۔ بچے کی ماں ہیٹی سے تعلق رکھتی ہے اور وہ وائرس کے ساتھ فلوریڈا آئی ہیں۔ گورنر رک سکاٹ کے دفتر کے مطابق ریاست میں زیکا وائرس کی روک تھام کیلئے 2 کروڑ 62 لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ امریکہ میں زیکا وائرس کے ساتھ پیدا ہونیوالے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں