لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کا کٹاس راج ٹیمپل کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ، چیئرمین بورڈ نے گزشتہ روز بورڈ کے ٹیکنیکل ونگ، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کامسٹس کے نمائندے اور دیگر افسران کے ہمراہ چکوال میں واقع ہندئوں کے قدیم اور مذہبی عبادت گاہ کٹاس راج ٹیمپل کے دورے کے موقع پر وہاں پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا کٹاس راج کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان کیا ہے خوبصورت پارک، منی چڑیا گھر اور سمال انڈسٹری کے لیے شاپس بھی بنائی جائیں گی۔