لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں رمضان کے 22ویں روزے کو بھی دکانداروں کی ناجائز منافع خوری جاری رہی۔ آلوکچا چھلکا مقررہ سرکاری نرخ 32 کی بجائے دکاندار اسے40 روپے کلو تک فروخت کرتے رہے۔ اسی طرح پیاز 23 کی بجائے40، ٹماٹر 39 روپے کی بجائے57، لہسن دیسی141 کی بجائے 155، لہسن چائنہ 162 کی بجائے 175، ادرک چائنہ79روپے کی بجائے95، بینگن33کی بجائے37، پالک 40 کی بجائے49، کھیرا دیسی 31 کی بجائے42، کریلے 25 کی بجائے42، لیموں دیسی اول 110 کی بجائے 135، پھلیاں رواں 66 کی بجائے 80، بند گوبھی 40 کی بجائے52، پھول گوبھی 58 کی بجائے65، سبز مرچ 42 کی بجائے 55 ، شملہ مرچ 53 کی بجائے 65 روپے کلو، اروی62 کی بجائے 69 ، گھیا کدو 30روپے کی بجائے35، گھیا توری 30 کی بجائے 39، مٹر99 روپے کی بجائے 119، مولی 11 کی بجائے 17، بھنڈی 40 کی بجائے 50، ٹینڈے دیسی 62 کی بجائے 69، خوبانی موٹی141کی بجائے 165، خوبانی سفید 141کی بجائے 160، آم چونسہ 111کی بجائے 125روپے کلو، سیب سفید 79 کی بجائے 90، سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 165، کھجور عراقی 116 کی بجائے 140، فالسہ131 کی بجائے 160، آڑو 156 کی بجائے 166، آلوبخارہ 181 کی بجائے 205، آم دوسہری 102 کی بجائے 120،آم دیسی 42 کی بجائے 60،آم سندھڑی 111 کی بجائے 118، کیلا اول درجن 96 کی بجائے 116، کیلا دوم درجن 66 کی بجائے 85، خربوزہ 51کی بجائے 55 ، لیچی 216 کی بجائے 230،کھجور اصیل 131روپے کی بجائے 155اور کھجور ایرانی اول 157روپے کی بجائے180 انگور بدانہ 156 کی بجائے 175 روپے کلو فروخت کئے۔
عوام کیلئے ہانڈی پکانا مشکل، لہسن 175، پیاز 40، ٹماٹر 57 روپے کلو ہو گئے
Jun 29, 2016