ریو ڈی جنیئرو(سپورٹس ڈیسک) بجٹ کی کمی کی وجہ سے ریو ڈی جنیئرو حکومت نے اگست میں ہونیوالی اولمپکس گیمز کی ناکامی کا امکان ظاہر کردیا ۔ریو کے قائم مقام گورنرفرانسسکو ڈارنیلیز نے کہا کہ بجٹ میں کمی کی وجہ سے انتظامی امور خاص طور پر سکیورٹی مسائل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔برازیلین حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 860ملین ڈالر کا ابھی تک انتظار کیا جارہا ہے۔فنڈز کاگزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا جو تاحال نہیں ملے ہیں ۔فنڈز کی کمی کی وجہ سے آئندہ ہفتے ہوسکتا ہے کہ پولیس کی پٹرولنگ کو کم کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سکیورٹی کے بغیر خودکو کیسے محفوظ سمجھ سکتے ہیں ۔میری سوچ مثبت ہے لیکن میں گیمز کے حوالے سے حقیقت بیان کر رہا ہوں۔فوری طور پر کچھ اقدامات نہ کئے گئے تو گیمز بالکل ناکام ہوسکتی ہیں ۔آنے والے سیاحوں کیلئے ریو اولمپک ویلج کیلئے میٹرو ابھی تک تیار نہیں ہے ۔منصوبے کی تکمیل کیلئے ابھی تک 290ملین ڈالر جاری نہیں ہوئے ہیں ۔میں صاف صاف بتادیا ہے کہ پولیس کی سکیورٹی اور میٹرو کے بغیر گیمز کامیاب نہیں ہونگی ۔کام کرنے والے کارکنوں کو قسطوں میں تنخواہ کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔وہ ایسے ہے جیسے کارکن غلام ہوں ۔
فنڈز کی عدم دستیابی ‘اولمپکس گیمز ناکامی کا شکار ہوسکتے ہیں :فرانسسکو
Jun 29, 2016