ریو اولمپکس کیلئے پاکستان کا دستہ 16 افراد پر مشتمل ہوگا

Jun 29, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ریو اولمپکس 2016 میں پاکستان کا دستہ 16 افراد پر مشتمل ہوگا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا مختصر ترین اولمپک دستہ ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق 5 سے 21 اگست تک ہونے والے ریو اولمپکس میں پاکستان کے سات ایتھلیٹس چار کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے ساتھ سات ہی آفیشلز ہوں گے۔ ایک ڈاکٹر اور دو دستے کے آفیشلز بھی شامل ہیں۔ شوکت جاوید کو چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر دستہ 18 افراد پر مشتمل ہو گا۔ جن میں سات کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان سوئمنگ ، ایتھلیٹکس ، جوڈو اور شوٹنگ میں حصہ لے گا۔

مزیدخبریں