انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ: پی ایچ ایف کا 93 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) چوتھے انڈر 18 بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 93 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ تمام کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ کامران اشرف کو13 جولائی کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں رپورٹ کریں۔ انڈر 18 بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 15 سے 25 ستمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں عدیل راو، وسیم، ایمل خان، اویس رشید، صابر علی، نوید مغل، عثمان، عبدالرحمان، عبداﷲ خان، کامران علی، عبداﷲ، وقار یونس، شبیہ الدین اور عبدالرحمان گول کیپرز۔ ایم مبشر، فرحان، عابد بھٹی، امجد علی، محمود عباس، سمیع اﷲ، اسد ارشد، فیضان، عثمان بشیر، عظمت اﷲ خان نیازی، شیر ایم خان، جہانگیر خان، بدرالدین فل بیکس۔ علی رضا، آصف حنیف، یاسر علی، سہیل، امجد، محب، وقاص علی، قدیر احمد، رضوان اشرف، محسن حسین، عیسٰی خان، سلمان خان، منہاس خان، ایم قاسم، ایم جمیل، ایمل خان، ایم سلیم، سلمان شوکت، جنید رسول، عبداﷲ بخاری اور ایم احد ہاف بیکس جبکہ احمد ندیم، ایم وسیم الیاس، وسیم اکرم، افروز، شاہ فہد، رومان خان، خیر اﷲ، شاہ ریاض خان، سعید اﷲ، عامر حمزہ، عامر فاروق، احتشام، زارین، ذوالقرنین، عامر علی، عمر، مرتضٰی یعقوب، ایم فواد، ایم یاسر، مزمل حسین، حسیب، حق نواز ودیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...