عالمی معیار کی پی سی بی لیب تیار آئی سی سی جب چاہے چیک کرسکتی ہے :پروفیسر اویس

Jun 29, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) بائیو میکنک لیب کے ہیڈ پروفیسراویس کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی، آئی سی سی کے اجلاس میں اسے عالمی ٹیسٹنگ سینٹر بنانے کی درخواست کرتا ہے تو بورڈ حکام کو مایوسی نہیں ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی جب چاہے اس لیب کو چیک کرنے کے لیے اپنے ماہرین پاکستان بھیج سکتی ہے،اگر وہ اس میں مزید بہتری کے لیے ہدایت دے گی تو ہم فوری عمل درآمدکریں گے، لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب برسبین لیبارٹری کی طرح کام کرے گی۔ پروفیسر اویس نے بتایا کہ دنیا کی دیگر بائیو مکینک لیبارٹریز اس سے بھی کم جگہ پر قائم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بائیو مکینک لیب کو مستقبل میں مزید کشادہ مقام پر منتقل کیا جائے، انھوں نے کہاکہ بائیومکینک لیب کے 2 کیمرے خراب تھے جنھیں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ سو فٹ ویئرز کی اپ گریڈیشن بھی کی گئی، غیر ملکی یونیورسٹیز میں قائم لیبارٹری کے حکام سے رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں