لندن (بی بی سی) مائیکروسافٹ نے اس امریکی خاتون کو دس ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کی ہامی بھری ہے جس کا کمپیوٹر ونڈوز 10 کے ایپ ڈیٹ کے بعد قابلِ استعمال نہیں رہا تھا۔ کیلیفورنیا کی ٹیری گولڈسٹین کا کہنا تھا انکے کمپیوٹر کا آپریٹنگ نظام ونڈوز 7 تھا اور انکی اجازت کے بغیر اسے ونڈوز 10 سے اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش ہوئی۔
ونڈوز اپ ڈیٹ پر مائیکرو سافٹ خاتون کو 10 ہزار ڈالر ہرجانہ دینے پر تیار
Jun 29, 2016