اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلیو ایریا اسلام آباد کے مقامی ہوٹل سے 52 سالہ شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نعش کی شناخت مردان کے رہائشی سید لیاقت کے نام سے ہوئی۔ سید لیاقت گزشتہ 3 روز سے اسی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔