سویڈن، قازقستان، ایتھوپیا اور بولیویا 2017-18کیلئے سلامتی کونسل کے رکن منتخب

Jun 29, 2016

نیو یارک (رائٹرز) سویڈن، ایتھوپیا، قازقستان اور بولیویا کو 2017-18دو سالوں کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔پانچویں نشست پر اٹلی اور ہالینڈ کے درمیان انتخاب کیلئے ووٹنگ دوبارہ ہو گی کیونکہ دونوں کو برابر ووٹ ملے۔جنرل اسمبلی کے193ارکان نے تین مراحل میں ووٹ ڈالے۔ جس کے بعد ہالینڈ کو 96اور اٹلی کو94ووٹ ملے۔ منتخب ہونے کیلئے دو تہائی ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایتھوپیا نے185،بولیویا نے183، قازقستان نے 138اور سویڈن نے134ووٹ حاصل کئے۔ نو منتخب ارکان یکم جنوری 2017ء سے انگولا، ملائشیا، نیوزی لینڈ، سپین اور ویزویلا کی جگہ لیں گے۔

مزیدخبریں