کابل (آئی این پی + رائٹر + این این آئی) صوبہ ننگر ہار میں مختلف کارروائیوں کے دوران 49عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 25شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھتے تھے ۔ افغان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی کے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے صدارتی فرمان کی منظوری دیدی۔ صدر نے افغانستان میں فضائی حملوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ فورسز کے ایک ترجمان رون فلیسوک نے بیان میں کہا امریکی فوج کے مطابق وہ ان خبروں کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک امریکی فضائی حملے میں طالبان کی ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا اور یہ کہ اس حملے میں متعدد یرغمالی بھی مارے گئے۔ پولیس کی جانب سے بچوں کو باقاعدگی کے ساتھ جنسی غلام بنائے جانے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا۔ کابل پریس کلب‘ افغان انڈیپنڈنٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا صحافیوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔