فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کی شہدائ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر آمد

کراچی (خصو صی رپو رٹر)عید الفطر کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز و اراکین، ڈسٹرکٹ کمیٹیز کے ذمہ داران، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاو¿ن و یوسیز کے ذمہ داران نے حق پرست شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوئے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساو¿تھ میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار، رکن رابطہ کمیٹی عادل خان، ڈسٹرکٹ ساو¿تھ کے انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق، ڈسٹرکٹ ساو¿تھ کے جوائنٹ انچارجز شہبار علی، طیب ہاشمی اور اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاو¿ن و یوسیز کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ ساو¿تھ کے حق پرست شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین، راشد سبزواری، اظہار احمد خان، خواجہ سہیل منصور، سید شکیل احمد، عبد الحسیب اور عبدالوسیم، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج عبدالحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی محبوب عالم ، سیف الدین خالد، کامران اختر، سلمان مجاہد بلوچ، مظاہر امیر، اقبال قادری، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ٹاو¿ن و یوسیز کے ذمہ داران نے اورنگی ، قصبہ علیگڑھ کالونی، بلدیہ کالونی، سرجانی کالونی اور پاک کالونی کے حق پرست شہداء، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے عیدی اور میٹھائیاں دیں۔

ای پیپر دی نیشن