لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل کی طرف سے عید کی دنوں میں عوامی تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ سپیشل آپریشن ٹیموں کی عید کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں۔ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک کینٹین نمبر 3کو ناقص صفائی پر 25ہزار جرمانہ، گریٹر اقبال پارک کیفے 1947برابچ 1کو 25ہزار، کیفے 1947کی دوسری برانچ (آبشن) کو 25ہزارجرمانہ، 55کلو ناقص سبزیاں، 28کلو ناقص، ملاوٹ زدہ کیچپ، 30 پیکٹ ناقص برگر بن موقع پر تلف کر دیے گئے۔ لاہور زو کی کینٹین کو 25،سفاری پارک کینٹین کو20,20ہزار،گلشن اقبال پار ک کینٹین کو15ہزار جرمانہ کیا گیا۔ آپشن ریسٹورنٹ گارڈن ٹاون کو زائدالمیعاد تیل استعمال کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔قبائل ریسٹورنٹ ایم ایم عالم سے ایکسپائر بریڈ، گلی سڑی سبزیاں،ناقص کیچپ اور بدبودار گوشت برآمد ہونے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ او پی ٹی پی فاسٹ فوڈ چین گلبرگ کو گندہ تیل استعمال کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ اور ناقص تیل موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پر طباق ریسٹورنٹ کو زائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ جبکہ ناقص اور زائد المعیاد تیل موقع پر ضائع کرتے ہوئے حتمی وارننگ جاری کی گئی۔ بفلو رنگز اینڈ ونگز کو ناقص صفائی اور باسی اشیاء کی موجودگی پر 50 ہزار ،فریڈیز کیفے اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو 25،25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ فیصل آباد‘ ،راولپنڈی اور ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد میں بھی چیکنگ کی گئی۔
عیدپرعملے کی چھٹیاں منسوخ،فوڈپوائنٹس کی چیکنگ‘ جرمانے
Jun 29, 2017