عید مسلمانوں کیلئے انعام حاصل کرنے کا دن ہے: مولانا فضل الرحمان بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر نے فردوس پارک سنت نگر میں نماز عیدالفطر کے دوران خطبہ عید دیتے ہوئے عید کی غرض و غایت پر روشن ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے روزے تمام امتوں پر مختلف شکلوں میں فرض کئے اور فرمایا کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا اس کو دنیا میں خوشیوں سے بھری عید عطا فرمائی عید مسلمانوں کیلئے انعام حاصل کرنے کا دن ہے اور اپنے بندوں کو بخشش کی نوید سنا دی اس میں غریبوں، حاجت مندوں، کی مدد کے ذریعے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے یہ ماہ ہمارے لئے تربیت کی حیثیت رکھتا ہے جسے ہر مسلمان کو خود پر لاگو کرنے سے دنیا و آخرت میںکامیاب ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...