سانحہ احمد پور شرقیہ کے پیچھے غربت کارفرما ہے: رانا اصغر

Jun 29, 2017

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغرچشتی نے کہا ہے کہ ملک میں استحصالی نظام کیوجہ سے غریب غریب تر اور امیر ترین ہوتاچلا جارہا ہے۔جس کیوجہ سے نہ صرف جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ امیر اور غریب کے درمیان فاصلے بھی بڑھتے چلے جارہے ہیں۔یہاں بجلی محلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے پیچھے بھی غربت کارفرما ہے۔ ہمارے حکمران ایک طرف ملک سے ناخواندگی مٹانے اور شرح خواندگی کوبڑھانے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں لیکن حکمرانوںکی ناقص منصوبہ بندی کیوجہ سے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی اب بے روزگار دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا اور یہاںپر مدنی آقاﷺ کے نظام کا نفاذ نہیں ہوگا اسوقت تک ملک سے بے روزگاری، بدامنی ، مہنگائی اور لوٹ مار کے کلچر کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا۔

مزیدخبریں