واشنگٹن (کے پی آئی)بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دئیے جانے کے دعووں پر امریکی محکمہ خارجہ نے پانی پھیر دیا۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دئیے جانے کے دعووں پر امریکی محکمہ خارجہ نے اس وقت پانی پھیر دیا جب حزب المجاہدین کے سربراہ کے خلاف جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا۔نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکہ نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد تو قرار دے دیا تاہم جاری کئے گئے سرکاری بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا۔اس صورتحال پربھارتی وزیراعظم کو خاموش رہنا پڑا جس پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندرمودی کو سخت تنقید کانشانہ بنایا۔