لاہور (خبر نگار)کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے لاہور اور قصور کے نزدیک اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی۔کور کمانڈر لاہور نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنا نہایت اعلیٰ قومی فریضہ ہے اور اِس بات پر ہم سب کو فخر ہونا چاہیے۔کو ر کمانڈر لاہور نے جوانوں کو اس بات پر زور دیا کہ حفاظتی تدابیر میں کمی کی بجائے پہلے سے بھی زیادہ لگن اور شوق سے آپریشنل ٹاسک جاری رکھیں۔
کورکمانڈر کا لاہور اور قصور میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کے حوصلہ کی تعریف
Jun 29, 2017